سپریم کورٹ کا خورشید شاہ کے بیٹے کو تین دن میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم 

سپریم کورٹ کا خورشید شاہ کے بیٹے کو تین دن میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر ...
سپریم کورٹ کا خورشید شاہ کے بیٹے کو تین دن میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو احتساب عدالت کے سامنے تین دن میں سرنڈر کرنے کا حکم دے د یا۔

سپریم کورٹ میں فرخ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، فرخ شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ یب نے تحقیقات مکمل کر لیں اب فرخ شاہ کو گرفتار کیوں کرنا ہے ، جائیداد رکھنا کوئی جرم نہیں ۔

نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فرخ شاہ نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا ، فرخ شاہ سے تفتیشی سوال کریں تو جواب ملتا ہے بابا سے پوچھیں ، نیب نے اپریل 2020 سے فرخ شاہ کے وارنٹ جاری کئے ہیں ۔

جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ طلعت اسحاق کیس میں ضمانت کے پیرامیٹرز طے ہو چکے ہیں ، نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنا ہے ، ہم درخواست ضمانت پر میرٹ پر فیصلہ دیں یا آپ درخواست لینا چاہتے ہیں ۔

فرخ شاہ کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لے لی گئی جس پر عدالت نے فرخ شاہ کو تین دن میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

قومی -