مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی طرف سے چوہدری خوش اختر سبحانی، چوہدری محمد سرورباجوہ اور افضال بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی طرف سے چوہدری خوش اختر سبحانی، چوہدری محمد ...
مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی طرف سے چوہدری خوش اختر سبحانی، چوہدری محمد سرورباجوہ اور افضال بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) سیالکوٹ سے صوبائی اسمبلی کے سابقہ رکن چوہدری خوش اختر سبحانی، چوہدری احسان الحق باجوہ ایم این اے کے چچا چوہدری محمد سرور باجوہ اور پی ایم ایل این امارات کے شہزاد بٹ کے ماموں افضال بٹ کے انتقال پر پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے زیراہتمام شارجہ میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میں شہزاد بٹ، سہیل عامر گھمن، جان قادر، چوہدری ساجد، چوہدری رزاق گجر، وفاض گھمن، حاجی محمد یونس، ملک شبیر اعوان، چوہدری ظہیر گجر، رانا انیس، ندیم پراچہ، رانا مظہر، میاں دلشاد، غلام محی الدین اور مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چوہدری احسان الحق باجوہ کے بھائی چوہدری سعادت حبیب باجوہ نے شرکت کی ْ۔ اس موقع پر مرحومین کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ ان کے لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی گئی ۔ اس موقع پر پاکستان سے چوہدری احسان الحق باجوہ اور چوہدری طارق سبحانی نے بذریعہ ٹیلی فون تعزیت کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

تارکین پاکستان -