پاکستان میں ایک کروڑ ویکسین لگانے کا ٹارگٹ مکمل ، دسمبر تک کیلئے ہدف مقرر کر دیا

پاکستان میں ایک کروڑ ویکسین لگانے کا ٹارگٹ مکمل ، دسمبر تک کیلئے ہدف مقرر کر ...
پاکستان میں ایک کروڑ ویکسین لگانے کا ٹارگٹ مکمل ، دسمبر تک کیلئے ہدف مقرر کر دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے اپنے عوام کو ایک کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کر لیا جبکہ دسمبر تک کیلئے نیا ہدف بھی تعین کرلیا۔

پاکستان کے ایک کروڑ عوام کو ویکسین لگانے پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرن ( این سی او سی ) میں تقریب ہوئی ، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہمارے پاس روزانہ تین لاکھ لوگ رجسٹریشن کروا رہے ہیں ، اور ہم کم و بیش تین لاکھ لوگوں کو ہی روزانہ ویکسین لگا رہے ہیں ۔ عوام سے درخواست ہے کہ ویکسی نیشن کرائیں ، اس مہم سے ہم نہ صرف وباء پر قابو پا سکتے ہیں بلکہ جن کا روزگار متاثر ہو رہا ہے وہ بھی  جلد از جلد بحال ہو جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے اقدامات کا رزلٹ نظر آرہا ہے ،لیکن آج بھی  بہت سے لوگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور نئے کیسز سامنے آرہے ہیں ، جتنی تیزی سے ویکسین لگے گی خطرہ اتنی ہی تیزی سے ٹلتا جاتا ہے۔ 

اسد عمر نے کہا کہ پاکستانی کسی کام کی نیت کر لیں تو وہ کام ان سے بہتر اور تیزی سے کوئی نہیں کر سکتا، کورونا وباء کے دوران بھی عوام نے بہت تعاون کیا جبکہ طبی عملے نے بے حد محنت کی ۔ اسی طریقے اور جذبہ کیساتھ ویکسین کو لیں تو ہم خطے میں سب سے جلدی معیشت بحال کرنے والا ملک بن جائیں گے ۔

مزید :

کورونا وائرس -