ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ،سکریننگ ،ٹیسٹنگ انتظامات کا جائزہ لیا

ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ،سکریننگ ،ٹیسٹنگ انتظامات ...
ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ،سکریننگ ،ٹیسٹنگ انتظامات کا جائزہ لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرا عظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہے۔معاون خصوصی نے دورے کے دوران کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے سکریننگ ، ٹیسٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

نجی ٹی و ی 92نیوز کے مطابق اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹس پر مسافروں کی سکریننگ کا بہترین اور موثر نظام موجود ہے جبکہ انٹری پوائنٹس پر نظا م کو مزید مضبوط بنا یا گیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیئے کورونا سے بچاو کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں اور ماسک کا استعمال بھی لازمی بنائیں۔

 ڈاکٹر فیصل سلطان نے دورے کے دوران سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -