ایک کروڑ ویکسین کا ہدف مکمل،فواد چوہدری این سی او سی کے معترف

ایک کروڑ ویکسین کا ہدف مکمل،فواد چوہدری این سی او سی کے معترف
ایک کروڑ ویکسین کا ہدف مکمل،فواد چوہدری این سی او سی کے معترف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے ایک کروڑ ویکسین کا ہدف مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے لئے تعریفی پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدر ی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم نے ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے، پاکستان نے کورونا کیخلاف جس طرح جنگ لڑی اس کی معترف پوری دنیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم نے جس طرح اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کو ایک لمحہ بھی مایوس نہیں ہونے دیا اوراین سی اوسی نےجس طرح وزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا اس کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔

مزید :

قومی -