حکومت عوام پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے اپنے خرچے پورے کر رہی ہے ، حمزہ شہباز
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے اپنے خرچے پورے کر رہی ہے ۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تین سال ثبوت ہیں کہ عمران نیازی دھوکا اور فریب ہے ، اس حکومت نے پنجاب کے عوام سے مفت ادویات اور علاج چھین لیا ہے ، پنجاب میں شہباز شریف کے بنائے ہسپتال کام آرہے ہیں ۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں تعلیم ، صحت کے شعبے تبا ہ کر دیے ، پی ٹی آئی حکومت تین سال گزرنے پر ایک بھی نیا ہسپتال نہ بنا سکی ۔