لوڈ شیڈنگ معاملہ، حکومت رکن اپنے ہی وزیر حماد اظہر پر برس پڑے

لوڈ شیڈنگ معاملہ، حکومت رکن اپنے ہی وزیر حماد اظہر پر برس پڑے
لوڈ شیڈنگ معاملہ، حکومت رکن اپنے ہی وزیر حماد اظہر پر برس پڑے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) لوڈشیڈنگ کے معاملے پر حکومتی رکن نور عالم خان اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر میں تلخ کلامی ہوگئی‘ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن نور عالم خان لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اپنے ہی وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر پر برس پڑے۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق نور عالم خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ ڈسکوز والے ان کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں کہ 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔ اس وقت بائیس بائیس اور چوبیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ ان کی منسٹری اور ادارے غلط بیانی کرتے ہیں ان سے وہ سارے نااہل ہیں کہ کوالیفائیڈ انجینئر کی جگہ ایس ڈی او بٹھاتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -