بجرنگی بھائی جان سے شہرت پانے والی ہرشالی ملہوترا کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی
ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان سے شہرت پانے والی ہرشالی ملہوترا کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
ہرشالی ملہوترا نے فلم بجرنگی بھائی جان میں گونگی شاہدہ کا کردار ادا کیا تھا ، جبکہ انہیں منی کے نام سے بھی شہرت ملی ، انہوں نے اپنی سالگرہ پر اپنے ڈانس کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر ڈالی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں منی نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے، اور وہ ڈانس کر رہی ہیں ۔ ان کے مدحوں نے کمنٹس میں ان کی اس ادا کو بہت پسند کیا جبکہ سالگرہ کی مبارکباد دی ۔
ہرشالی ملہوترا نے اپنی تیرہویں سالگرہ گزشتہ ہفتے منائی، اور اپنی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں ۔