بلدیہ عظمیٰ لاہور کا خزانہ سکیموں کیلئے مختص ہونے کے باعث خالی ہو گیا

بلدیہ عظمیٰ لاہور کا خزانہ سکیموں کیلئے مختص ہونے کے باعث خالی ہو گیا
بلدیہ عظمیٰ لاہور کا خزانہ سکیموں کیلئے مختص ہونے کے باعث خالی ہو گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  سکیموں کیلئے فنڈز مختص کرنے پر بلدیہ اعظمیٰ لاہور کا خزانہ خالی ہو گیا ، نئی سکیمیں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رکھی جائیں گی ۔

نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق رواں سال 85 ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے رکھے گئے  تھے جن میں سے صرف 60 کروڑ روپے جاری ہو سکے ہیں ۔ غیر ترقیاتی سالانہ بجٹ کیلئے 8 ارب 63 کروڑ 52 لاکھ روپے رکھے گئے تھے ۔ 

پی ایف سی ایوارڈ کی مد میں ایک ارب 44 کروڑ روپے موصول ہوئے ۔ چیف کارپوریشن افسر کے مطابق  ترقیاتی سکیموں کے اہداف پورے کر لئے جائیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -