ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز مشرق وسطی کا افتتاح

ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز مشرق وسطی کا افتتاح
ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز مشرق وسطی کا افتتاح

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجن آف مڈل ایسٹ (اے پی پی ایس مشرق وسطی) کی افتتاحی تقریب آج ویبینار کے ذریعے منعقد ہوئی، چیئرمین سینیٹ  سینیٹر صادق  سنجرانی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا  گیا۔ اس پروگرام میں دنیا بھر کے پاکستانی معالجین اور سرجنوں اور مشرق وسطی کے سفیروں اور پاکستان کے قونصل جنرلز نے شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر  افضل محمود نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے اے پی پی ایس مشرق وسطی کے پلیٹ فارم کے ذریعے مشرق وسطی میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کو پوری دنیا میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ دوسرے پاکستانیوں سے جوڑنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس فورم کے ذریعے پاکستان میں مقیم ڈاکٹروں کو علم اور ٹیکنالوجی شیئر کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اس فورم کا استعمال پاکستان میں ایسے نوجوان ڈاکٹروں کی رہنمائی اور مدد کے لئے کیا جاسکتا ہے جو بیرون ملک سے خدمات انجام دینے یا مہارت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اور اے پی پی ایس مشرق وسطی کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -