گورنر پنجا ب کا سیاسی مخالفین کو صبر کے ساتھ عام انتخابات کے انتظار کا مشورہ 

 گورنر پنجا ب کا سیاسی مخالفین کو صبر کے ساتھ عام انتخابات کے انتظار کا ...
 گورنر پنجا ب کا سیاسی مخالفین کو صبر کے ساتھ عام انتخابات کے انتظار کا مشورہ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنرپنجاب چوہدر ی سرور نے سیاسی مخالفین کو صبر کے ساتھ عام انتخابات کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمرا ن خان آئینی مدت کا آخری دن بھی مکمل کریں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدر ی سرور سے صوبائی وزیرخوراک عبدالعلیم خان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم صوبائی امور پر گفتگو کی گئی ہے۔

اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی الیکٹرول ریفارمز کی مخالفت دھاندلی کی حمایت ہوگی، حکومت ہر شعبے میں میرٹ اورشفافیت پر یقین رکھتی ہے، اسلامی فوبیا پر وزیرا عظم عمرا ن خان امت مسلمہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

عبدالعلیم خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلی بار حکومت اداروں میں اصلاحات لارہی ہے اور کسان سمیت تمام طبقات حکومتی پالیسیوں کی تعریف کررہے ہیں۔ عوام حکومتی بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے اس لئے اپوزیشن سے کوئی خطر ہ نہیں ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -