پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی 

پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی 
پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی 

  

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین خیبر میل کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل کی بوگی نمبر ایک کو حادثہ کوٹری پل کے قریب پیش آیا ، بوگی کے دو ویل ڈی ٹریک ہونے کی وجہ سے مسافروں نے چیخ و پکار شروع کر دی جس پر ڈرائیور نے ٹرین کوفوری طور پر وک دیا ۔ رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا ہے ۔حادثے کے باعث ڈاﺅن ٹریک مکمل طور پر بند ہو گیا ہے ۔ ریلوے ذرائع کا کہناہے کہ جلد ہی ٹریک کو کلیئر کرتے ہوئے ٹرین کو روانہ کر دیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ تین روز قبل گھوٹکی کے قریب ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈی ٹریک ہو گئیں اور 12 بوگیاں ڈاﺅن ٹریک پر گر گئیں تھیں جس کے باعث دوسرا ٹریک بھی بند ہو گیا ، اس حادثے کے محض چند منٹ کے بعد سرسید ایکسپریس کی آمد ہوئی اور وہ ملت ایکسپریس کی بوگیوں سے جاٹکرائی اور خوفناک حادثہ پیش آ گیا جس میں 63 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -