سندھ حکومت نے کورونا سے بچاﺅ کیلئے ایک بھی ویکسین خود نہیں منگوائی، حلیم عادل شیخ کا انکشاف

سندھ حکومت نے کورونا سے بچاﺅ کیلئے ایک بھی ویکسین خود نہیں منگوائی، حلیم ...
سندھ حکومت نے کورونا سے بچاﺅ کیلئے ایک بھی ویکسین خود نہیں منگوائی، حلیم عادل شیخ کا انکشاف

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ اسمبلی کے قائد خزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سندھ حکومت کورونا سے بچاﺅ کے لئے ایک ویکسین بھی خود نہیں منگوا سکی بلکہ سب وفاق نے مہیا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جار ی کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اگر ہم سندھ والے صوبائی حکومت کے آسرے پر رہتے تو شاید ابھی تک ویکسین بھی نہ لگ سکتی کیو ں کہ سندھ حکومت نے ایک ویکسین بھی خود نہیں منگوائی بلکہ سب وفاق نے مہیا کی ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ صاحب کورونا وبا کے دوان سوائے بھاشن کے کچھ بھی نہیں کرسکے۔

حلیم عادل شیخ نے اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمرا ن خان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کورونا وائرس کے حوالے قائم کئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کو بھی سراہا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -