وزیر اعلیٰ سندھ امریکا روانہ ، بجٹ ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا امکان

وزیر اعلیٰ سندھ امریکا روانہ ، بجٹ ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا امکان
وزیر اعلیٰ سندھ امریکا روانہ ، بجٹ ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا امکان

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اہلخانہ کے ہمراہ امریکا روانہ ہو گئے، مبینہ طور پر سندھ کا بجٹ ویڈیو لنک پر پیش کریں گے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق سید مراد علی شاہ ایک ہفتے کے نجی دورے پر اہلخانہ کے ہمراہ آج صبح  امریکا گئے  ہیں ۔ 

ذرائع کے مطابق سندھ کا مالی سال 22-2021 کیلئے بجٹ 15 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 180 ارب ، جبکہ جاری سکیموں کیلئے 23 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے ۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے آئندہ بجٹ میں لیاری کیلئے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کیا جا سکتا ہے ، بجٹ کا 75 فیصد صحت، تعلیم اور سوشل پروٹیکشن کیلئے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -