عدالت نے نوازشریف کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا 

عدالت نے نوازشریف کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کی درخواستوں پر فیصلہ سنا ...
عدالت نے نوازشریف کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے خلاف دائر تین درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے نوازشریف کی جائیداد نیلامی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔ درخواستیں اشرف ملک ، اسلم عزیز ار اقبال برکت کی جانب سے دائر کی گئیں تھیں ۔احتساب عدالت میں دیگر درخواستوں پر سماعت 16 جون کو ہو گی ۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل نوازشریف کی شیخوپورہ میں 88 کنال اراضی نیلام کر دی گئی تھی جسے محمد بوٹا نے فی کنال ایک کروڑ ایک لاکھ روپے بولی لگا کر زمین حاصل کر لی تھی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -