وزیراعلیٰ سندھ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے الزامات کی سیاست کررہی ہے: مخدوم زین حسین شاہ قریشی

وزیراعلیٰ سندھ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے الزامات کی سیاست کررہی ہے: مخدوم ...
وزیراعلیٰ سندھ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے الزامات کی سیاست کررہی ہے: مخدوم زین حسین شاہ قریشی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )وفاقی پارلیمانی سکریٹری فنانس مخدوم زین حسین شاہ  قریشی نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنی نااہلی چھپانےکےلیےالزامات کی سیاست کررہےہیں , وفاقی حکومت سندھ کےعوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ سندھ دھرتی کی ترقی خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن عملی اقدامات اٹھائے گی،  وزیراعظم عمران کی حکومت اپنے پانچ سال مکمل کرے گی ، وفاقی بجٹ باآسانی پاس ہوجائے گا، ملک میں احتساب کاعمل جاری رہےگا ، وزیراعظم عمران خان کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، کسی کو این آراونہیں ملےگا ۔

مخدوم زین حسین شاہ قریشی نے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی کی رہائش گاہ پر عمرکوٹ میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اور میڈیا کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  جہانگیر ترین گروپ بھی تحریک انصاف کا حصہ ہے ، بجٹ میں جہانگیر ترین گروپ کےارکان بجٹ پاس کرانے میں ووٹ دیں گے ، ترین گروپ  کےارکان ہمارےاپنےلوگ ہیں ۔  پیپلزپارٹی کے چیرمین ، وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء کی جانب سے وفاق پر تعصب سندھ،  دشمنی سندھ کے حقوق نہ دینےکے متعلق مخدوم زین حسین شاہ قریشی نے ان الزامات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پانی کے معاملے پر سیاست نہ کرے، سندھ میں پیپلزپارٹی گذشتہ 12 سالوں سے اقتدار میں ہے ، سندھ حکومت کو اپنے واٹر منیجمنٹ سٹم پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔

مخدوم زین حسین شاہ قریشی نےکہا کہ وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت پر الزام لگانے کےبجائے اپنی کارکردگی بہتر بنائے، مخدوم زین حسین شاہ قریشی نےایک سوال کاجواب دیتے ہوئےکہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سندھ کےلوگوں کا احساس ہے وزیراعظم عمران خان جب سکھرآئےتھے  تو انہوں نےسندھ کےلیے 485 ارب روپےکاتاریخی پیکج دیا اور تاریخ میں پہلی بارکراچی کے لیے 1100ارب روپے کاپیکج دیا۔

اپوزیشن کی جانب سے یکطرفہ احتساب  کےحوالے سےمخدوم زین حسین شاہ قریشی کا کہنا تھا کہ چوری اپوزیشن نے کی ہےتو جواب تو دیناپڑےگا ۔ انہوں نےکہا کہ نیب ایک مکمل طورپر آزاد خودمختار ادارہ ہے ہمارے لوگوں پر بھی مختلف کیس ہے ہمارے لوگ ان کو فیس کررہے ہیں ، انہوں نےکہا کہ احتساب سب کاہوگا کرپشن پر وزیراعظم عمران اور تحریک انصاف کی حکومت کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی ۔

مخدوم زین حسین شاہ قریشی کاکہنا تھاکہ قومی ایشوز پر سیاست نہیں ہونی چاہیے انتخابی اصلاحات اور عوام کےلیے کی جانے والی قانون سازی کے عمل میں اپوزیشن کو حکومت کاساتھ دیناچاہیے ۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کے پارلیمانی سکریٹری اور ایم این اے لال چند مالہی نے میڈیا کو بتایا کہ میں نےاور میڈم شریں مزاری نے صحافیوں کے تحفظ کےلیے جرنلسٹ پروٹیکشن بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہےیہ اعزاز بھی عمرکوٹ کوجاتاہےکیونکہ میراتعلق بھی عمرکوٹ سےہے وفاقی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلیے ہرممکن عملی اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پرعمرکوٹ کےصحافیوں نےمخدوم زین حسین شاہ قریشی کوپریس کلب عمرکوٹ کی وفاقی حکومت کی طرف سےخصوصی گرانٹ کےلیے درخواست دی ۔ 

لال چند مالہی نےکہا میں اور مخدوم زین حسین شاہ قریشی وزیراعظم عمران عمرکوٹ کے مسائل سوئی گیس کی فراہمی و دیگر مطالبات پیش کرینگے ، انشاءاللہ عمرکوٹ کو ایک ماڈرن سٹی بنانے کے لیے وفاقی حکومت سے پیکج منظور کرایا جائے گا۔ اس سے قبل مخدوم زین حسین شاہ قریشی کا عمرکوٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا ، مخدوم زین قریشی نے ماروی گراؤنڈ عمرکوٹ میں غوثیہ انکلوئزرکے تعمیر کےکام کا افتتاح کیا اس منصوبے پر تقریباً ڈیڑھ کڑوڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ مخدوم زین حسین شاہ قریشی سے مختلف وفود نے ملاقاتیں کرکےاپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ جتنے والی ٹیم میں کیش پرائز اور ٹرافی  انعامات بھی تقسیم کیے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -