وزیر اعظم عمرا ن خان آج نئی آٹوپالیسی کی منظوری دیں گے

وزیر اعظم عمرا ن خان آج نئی آٹوپالیسی کی منظوری دیں گے
وزیر اعظم عمرا ن خان آج نئی آٹوپالیسی کی منظوری دیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم عمران خان گاڑیوں کی ایکسپورٹ میں اضافے کے لئے آج نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم کے معا ون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ آج وزیراعظم پاکستان نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیں گے جس کے تین اہداف ہیں۔

گاڑیوں کی قیمت کم کی جاسکے تا کہ مڈل کلاس بھی خرید سکے ،گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار /اسمبلی لوکل ہو اوران کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔

معاون خصوصی نے نئی آٹو پالیسی کے حوالے سے وفاقی وزراخسرو بختیار اور حماد اظہر اور انکی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -