نیپرا کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر نوٹس، رپورٹ طلب

نیپرا کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر نوٹس، رپورٹ طلب
نیپرا کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر نوٹس، رپورٹ طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیپر ا نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈسکوز اور کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق نیپر ا کی جانب سے تمام ڈسکوز اور کے الیکڑک سے پوچھا گیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے ،حقائق سے آگا ہ کیا جائے،صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی ڈسکوز کی ذمہ داری ہے۔

نیپر ا کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین کو بجلی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور لوڈشیڈنگ سے متعلق تمام حقائق بارے جمعہ تک آگا ہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور، کراچی سمیت کئی شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہےجس کا دورانیہ 5 سے7 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8 سے 10 تک پہنچ گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -