نیپرا نے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا، کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیز کے سی ای اوز ہیڈ کوارٹرز طلب

نیپرا نے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا، کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیز کے سی ای اوز ...
نیپرا نے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا، کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیز کے سی ای اوز ہیڈ کوارٹرز طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے ملک میں طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس  لیتے ہوئے کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیز کے سی ای اوز ہیڈ کوارٹرز طلب کرلیا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک اور دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی اوی اوز کو 11 جون کو وضاحت دینے کی ہدایت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے اتھارتی کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا کہا گیا۔

نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ تمام کمپنیز اپنے لائسنس کے تحت بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے پابند ہیں ، تقسیم کار کمپنیز طویل لوڈ شیڈنگ پر وضاحت دیں ۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک کے دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہروں میں بھی 6 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ گرمی کے ستائے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے ۔

مزید :

بزنس -