”درخواست گزار کو ہراساں کرنا ثابت ہو چکا اگر آپ چاہتے ہیں تو ایس پی حفیظ الرحمان کو آج ہی سزا سنا دیتاہوں “چیف جسٹس قاسم خان کے ریمارکس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے درخواست گزار کو ہراساں کرنا ثابت ہو چکا اگر آپ چاہتے ہیں تو آج ہی سزا سنا دیتا ہوں ۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان کی عدالت میں شہری کی جائیداد پر قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران درخواست گزار نے کہا کہ پولیس اب بھی درخواست گزار کو ہراساں کر رہی ہے ، چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے درخواست گزار کو ہراساں کرنا تو ثابت ہو چکاہے ، آپ چاہتے ہیں تو ایس پی حفیظ الرحمان کو آج ہی سزا سنا دیتاہوں ۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر مرکزی کیس کا فیصلہ بھی سنایا جائے گا ۔عدالت نے کیس کی سماعت 16جون تک ملتوی کر دی ہے ۔