رواں مالی سال کے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 30 فیصد اضافہ 

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 30 فیصد ...
رواں مالی سال کے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 30 فیصد اضافہ 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ ( جو لائی 2020 تا مئی 2021) میں گزشتہ مالی سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے بتایا کہ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں برآمدات میں 13.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جن کی مالیت 22.56 ارب ڈالر بنتی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں برآمدات 19.79 ارب ڈالرز کی تھیں ۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں درآمدات 22.52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن کی مالیت 50 ارب 4 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ گزشتہ برس یہ 40.84 ارب ڈالر کی تھیں ۔ 

اس طرح موجودہ مالی سال کے 11 ماہ میں 27 ارب 48 کروڑ ڈالرز کا تجارتی خسارہ ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 21 ارب 5 کروڑ ڈالرز کا تھا۔

مزید :

بزنس -