مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید
مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

  

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت سید رضا علی شاہ اور شاکر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار پولیو ڈیوٹی ختم کرکے واپس جارہے تھے کہ ان پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ لاشوں کو مردان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ڈی ایس پی شہباز گڑھی کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -مردان -