حکومت نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو کتنی مالی امداد دینے کا اعلان کر دیا ؟ جانئے 

حکومت نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو کتنی مالی امداد ...
حکومت نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو کتنی مالی امداد دینے کا اعلان کر دیا ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اعظم سواتی نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو قانون کے مطابق 15 لاکھ اور زخمیوں کو 3 لاکھ روپے تک امداد دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گھوٹکی ٹرین حادثے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک میں جائے حادثہ پر موجود رہا ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال پہنچایا گیا ، حادثے میں 63 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 107 زخمی ہوئے ۔ا نہوں نے کہا کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

اعظم سواتی کا کہناتھا کہ انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ، قانون کے مطابق شہید کے ورثاءکو 15 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں جبکہ 20 ہزار سے لے کر تین لاکھ تک قانون کے مطابق زخمیوں کو دیا جاتاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہمارے پاس ریلوے کو ٹریک کو اپ گریڈ کرنے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ، چینی سفیر کو ایم ایل ون پر مختلف تجاویز دی ہیں ، حادثے کے سواتمام چیزوں کا عینی شاہد ہوں ۔

ان کا کہناتھا کہ آٹھ میل کے ٹریک کے اندر کوئی خرابی تھی ، ٹریک خراب ہو تو سپیڈ کم کرنا پڑتی ہے ، کوچز 50 سال پرانی ہے ،گزشتہ ہفتے چینی سفیر سے ایم ایل ون پر ڈیڑھ گھنٹہ میٹنگ ہوئی ہے ،چینی حکوم کو باور کرایا کہ فیز ون میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے ۔

مزید :

قومی -