49 پاکستانی قیدی سعودی جیلوں سے رہا 

49 پاکستانی قیدی سعودی جیلوں سے رہا 
49 پاکستانی قیدی سعودی جیلوں سے رہا 

  

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے بتایا کہ حق خاص کے مزید چار کیسز حل ہو گئے جس کے بعد سعودی جیل سے رمضان سے ابتک  رہا ہونے و الے پاکستانیوں کی تعداد 49 ہو گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کی مخیر شخصیات کی جانب سے قیدیوں کے جرمانے کی رقم ادا کرنے پر پاکستانی سفیر بلال اکبر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حق خاص کے چار مزید کیسز حل ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلال اکبر نے کہا کہ رمضان کے آغاز سے اب تک 49 پاکستانی جیلوں سے رہا ہو چکے ہیں جبکہ 53 کیسز ابھی حل ہونا باقی ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 2019 میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران 2017 پاکستانی قیدیوں کی جیلوں سے رہائی کا اعلان کیا تھا ۔ پاسکتانی حکام کے مطابق اب تک 1200 سے زائد پاکستانیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کیا جا چکا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -