فرخ حبیب نے لوڈشیڈنگ کا ملبہ ن لیگ پر پھینک دیا، مہنگے بجلی گھر بنانے پر کارروائی کا بھی مطالبہ

فرخ حبیب نے لوڈشیڈنگ کا ملبہ ن لیگ پر پھینک دیا، مہنگے بجلی گھر بنانے پر ...
فرخ حبیب نے لوڈشیڈنگ کا ملبہ ن لیگ پر پھینک دیا، مہنگے بجلی گھر بنانے پر کارروائی کا بھی مطالبہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں 25سے 35فیصد مہنگے بجلی گھر بنائے جن کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی اور مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فرخ حبیب نے مطالبہ کیا کہ مہنگے بجلی گھر بنانے پر ن لیگ والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز جھوٹ سے اپنی لوٹ مار کا ازالہ نہ کریں انہیں لیگی دور حکومت میں بنائے گئے مہنگی بجلی کے منصوبوں پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے ۔عوام کو صرف بجلی نہیں سستی بجلی کی ضرورت ہے۔

وزیرمملکت نے کہاکہ ملک میں احتساب کا عمل عمرا ن خان نے شروع کیا ہے، ن لیگ اپنے مفاد کے عدالتی فیصلے مان لیتی ہے،پہلے یہ لوگ کال کرکے فیصلے لکھواتے تھے مگراب انہیں آئین وقانون کی حاکمیت مانناپڑے گی۔ملک سے بھاگنے والے واپس آ کر عدالتوں کا سامنا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) خودانتشارکاشکارہے،پیپلزپارٹی نے مریم نوازسے گڑھی خدا بخش میں جئے بھٹوکے نعرے لگوائے اور اب ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہہ رہے ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -