ترقیاتی بجٹ کی دستاویزات تیار ،بجٹ کا حجم 900 ارب روپے مقرر 

ترقیاتی بجٹ کی دستاویزات تیار ،بجٹ کا حجم 900 ارب روپے مقرر 
ترقیاتی بجٹ کی دستاویزات تیار ،بجٹ کا حجم 900 ارب روپے مقرر 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی دستاویزات تیار کرلی گئیں۔وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزارتوں کو 672 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا،ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 4 ارب 29 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ کابینہ ڈویژن کو56 ارب 2 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔

دستاویزکے مطابق موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 14ارب روپے مختص کیا گیا ہے اور کامرس ڈویژن کو 30 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا جبکہ وزارت خزانہ ترقیاتی کاموں پر94 ارب روپے خرچ کرے گی۔وزارت تعلیم و تربیت کیلئے9 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 37 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔

دستاویز کے مطابق وزارت انسانی حقوق کوترقیاتی بجٹ کی مد میں22 کروڑ ملیں گے، وزارت صنعت و پیداوار 3 ارب کا ترقیاتی بجٹ خرچ کرے گی،اور وزارت اطلاعات کا ترقیاتی بجٹ 1 ارب 84 کروڑ روپے ہوگا، وزارت آئی ٹی 8 ارب روپے ترقیاتی کاموں پرخرچ کرے گی۔

 دیگر ضروریات و ایمرجنسی کیلئے 60 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -