ایک اور ملک میں روسی ساختہ جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

ایک اور ملک میں روسی ساختہ جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
ایک اور ملک میں روسی ساختہ جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
سورس:   Wikimedia Commons

  

صوفیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک بلغاریہ میں جنگی مشقوں کے دوران روسی ساختہ مگ 29 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شابلا 21 کے نام سے جنگی مشقوں کے دوران بحیرہ اسود پر پرواز کے دوران مگ 29 طیارہ تباہ ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت طیارہ ریڈار سے غائب ہوا جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے تاہم پائلٹ تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں بھی روسی ساختہ مگ 21 اور مگ 29 طیاروں کے تباہ ہونے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -