میاں جاوید لطیف کی ضمانت منظوری پر مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں ، کارکنوں کو کامیابی کا نسخہ بھی بتا دیا 

میاں جاوید لطیف کی ضمانت منظوری پر مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں ، کارکنوں ...
میاں جاوید لطیف کی ضمانت منظوری پر مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں ، کارکنوں کو کامیابی کا نسخہ بھی بتا دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کی  سیشن کورٹ لاہور نے نفرت انگیز تقریر کیس میں  دو ، دو لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے،میاں جاوید لطیف کی ضمانت منظور ہونےپرمسلم لیگ ن کی مرکزی رہنمامریم نوازشریف بھی خوشی سےپھولے نہیں سمائیں اورانہوں نےکامیابی کا نسخہ بھی بتا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کی ضمانت منظور ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ جاوید لطیف صاحب کی ضمانت ہو گئی، الحمدُللّہ! تکلیف اور مشکل تو آئی مگر ان کا سیاسی قد بہت بڑھا گئی، اگر کامیابی حاصل کرنا ہے تو حق گوئی اور بہادری ہی نسخہ ہے۔ مریم نواز شریف کا اپنے دوسرے ٹویٹ میں ن لیگی ورکر کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کی شاگرد اور سپاہی ہوں اور ان کے نظریے اور جدوجہد کو نہ صرف دل سے مانتی ہوں بلکہ اس پر پہرہ بھی دیتی ہوں، یہی جدوجہد ملکی مسائل کا حل ہے۔

یاد رہے کہ جاوید لطیف کو 27 اپریل کو اشتعال انگیز تقریر کے کیس میں سیشن عدالت سے ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔  جاوید لطیف عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ہی عدالت سے چلے گئے تھے جس کے باعث سی آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں سگیاں پل لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -