ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کا تبادلہ کردیا گیا

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کا تبادلہ کردیا گیا
ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کا تبادلہ کردیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے) واجد ضیا کا تبادلہ کردیا گیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق واجد ضیا کی جگہ ثناء اللہ عباسی کو نیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد ضیا کو ہٹانے کی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی ۔ انہیں نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ معظم جاہ کو انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے جب کہ ان کے پیشرو صلاح الدین کو آئی جی ایف سی لگادیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -