کنٹینر ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث خوفناک حادثہ، ڈرائیو جھلس کر جاں بحق ہوگیا

کنٹینر ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث خوفناک حادثہ، ڈرائیو جھلس کر ...
کنٹینر ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث خوفناک حادثہ، ڈرائیو جھلس کر جاں بحق ہوگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندر کے علاقہ میں کنٹینر ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث ڈرائیور جان کی بازی ہارگیا۔

تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقہ لوہاراں والا کھوہ کے قریب  کنٹینر ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔جس سے  کنٹینر کا ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔آتشزدگی کے سبب ملتان روڈ پر شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو 1122 نے جاں بحق ڈرائیور کی میت ہسپتال منتقل کر دی ہے۔

مزید :

قومی -