انڈر ورلڈ ڈان گوگی بٹ کو رہا ہوتے ہی سی آئی اے پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا

انڈر ورلڈ ڈان گوگی بٹ کو رہا ہوتے ہی سی آئی اے پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا
 انڈر ورلڈ ڈان گوگی بٹ کو رہا ہوتے ہی سی آئی اے پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سی آئی اے پولیس نے لاہور کے انڈرورلڈ ڈان خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو ضمانت پر رہائی ملتے ہی ایک بار پھر گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگی بٹ ضمانت منظور ہونے آج ہی جیل سے رہا ہوے تھے کہ پولیس نے حراست میں لے لیا ۔سی آئی اے اقبال ٹاون نے گوگی بٹ کو  پہلے سے درج مقدمے میں حراست میں لیا ۔گوگی بٹ کو پولیس نے سی آئی اے اقبال ٹاون سینٹر منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گوگی بٹ کو کچھ عرصہ قبل گھر پر چھاپہ مار کر ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا  اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -