ڈکیتی کی اطلاع 15  پر دینے کا جرم، پولیس نے شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

ڈکیتی کی اطلاع 15  پر دینے کا جرم، پولیس نے شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ ...
ڈکیتی کی اطلاع 15  پر دینے کا جرم، پولیس نے شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاری اڈا پولیس نے نے مبینہ طور پر ڈکیتی کی اطلاع ون فائیو پر چلانے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے شہری عبدالوہاب  کا کہنا ہے کہ میں بادامی باغ لاری اڈا میں ٹرانسپورٹ کا کام کرتا ہوں۔ گزشتہ رات اپنے کام سے فارغ ہوکر گھر آرہا تھا کہ ایک شہری سے ڈاکو نے موبائل فون لوٹ لیا ۔ڈکیتی کی اطلاع 15 پر کی جس پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور متاثرہ شہری سے تفصیلات پوچھیں ۔ایس ایچ او لاری اڈا سیف اللہ نیازی بھی موقع پر پہنچااور پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع کرنے پر مجھے حراست میں لے لیا گیا ۔لاری اڈا تھانے میں بند کر کے ایس ایچ او سیف اللہ نیازی نے تشدد کیا ۔ساری رات تشدد کرنے کے بعد مجھے صبح سویرے گھر جانے کا کہہ دیا گیا۔مجھے ڈکیتی کی اطلاع پولیس کو کرنے پر سزا دی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -