ریسکیو اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

ریسکیو اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کردی
ریسکیو اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حاصل پور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاولپور کی تحصیل حاصل پور کے ریسکیو اہلکار محمد سلیم مقبول نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکار محمد سلیم مقبول کو ریسکیو آپریشن کے دوران 79ہزار روپے ملے،حادثے کے دوران شہری زخمی ہونے کے باعث بے ہوش ہوگیا تھا جسے ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا۔اس دوران محمد سلیم مقبول نے شہری کی امانت اپنے پاس محفوظ کرلی اور ہسپتال پہنچنے پر امانت کو زخمی شخص کے ورثا کے حوالے کردیا۔ورثا نے محمد سلیم مقبول کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے سرکاری اہلکار عوام کے لیے ایک نعمت ہیں۔

مزید :

قومی -