خاتون نے ایک ہی وقت میں 10 بچوں کو جنم دیکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

خاتون نے ایک ہی وقت میں 10 بچوں کو جنم دیکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
خاتون نے ایک ہی وقت میں 10 بچوں کو جنم دیکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاؤن (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کی  خاتون نے بیک وقت 10بچوں کو جنم دیکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کی 37 سالہ گوسیامے تھامارا کو حمل کے دوران نے ہی ڈاکٹر نے بتا دیا تھا کہ ان کے یہاں غیرمعمولی پیدائش ہونے والی ہے ۔لیڈی ڈاکٹر نے حمل کے دوران الٹرا ساؤنڈ کرکےخاتون کو بتایا تھا کہ ان کے پیٹ میں  آٹھ  بچے ہیں تاہم زچگی والے دن خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا جن میں سات  لڑکے اور تین  لڑکیاں شامل ہیں۔ڈلیوری کے دوران خاتون کو کسی قسم کی سرجری کی ضرورت نہیں پڑی تمام بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعے پیدا ہوئے۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون اور بچے خیریت سے ہیں۔ خاتون کے اس سے قبل بھی دو بچے ہیں جو کہ جڑواں ہیں۔
ایک ہی وقت میں 10 بچوں کی پیدائش سے گوسیامے تھامارا نے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اور انکا نام گنینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -