بلوچستان حکومت نے پیپلزپارٹی پر بڑا الزام عائد کردیا

بلوچستان حکومت نے پیپلزپارٹی پر بڑا الزام عائد کردیا
بلوچستان حکومت نے پیپلزپارٹی پر بڑا الزام عائد کردیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان بلوچستان حکومت  لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ سندھ ہمارے پانی پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ سندھ ارسا کے قوانین پر عمل درآمد نہیں کررہا ہے۔ بلوچستان میں نصیر آباد ڈویژن میں پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے اور صوبے کو اس وقت پانی کی قلت کا سامنا ہے۔رواں  ماہ بلوچستان کو اس کے حصے سے 44 فیصد پانی کم اور گزشتہ  ماہ 34 فیصد پانی کم ملا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر ایریگیشن طارق مگسی کو کہا تھا ارسا کے قوانین کو نہیں مانتے ہیں، سندھ حکومت بتائے بلوچستان کو نقصان ہوگا تو کیا پاکستان کو نقصان نہیں ہوگا؟ 

انکا کہنا تھا کہ سندھ کا پنجاب کے ساتھ پانی چوری کا مسئلہ ہے اور سندھ ہی ہمارے حصے کے پانی پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، 6 اور 7 جون کو ہمیں 6 ہزار 5 سو کیوسک پانی ملنا تھا لیکن ہمیں صرف 25 سو کیوسک پانی ملا، اگر صورتحال ایسے رہی تو نصیر آباد ڈویژن میں زراعت تباہ ہوجائے گی۔

مزید :

قومی -