فلسطین کے بعد اسرائیل نے ایک اور اسلامی ملک پر "حملہ" کردیا

فلسطین کے بعد اسرائیل نے ایک اور اسلامی ملک پر "حملہ" کردیا
فلسطین کے بعد اسرائیل نے ایک اور اسلامی ملک پر

  

دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی طیاروں  نے شام  کے مختلف علاقوں میں بمباری کی ہے جس سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں حکومت کے اتحادی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔شام کی جانب سے اسرائیلی طیاروں کے حملے میں جانی نقصان سے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حکومتی حمایت یافتہ 8 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں شامی فوج کے 3 اہلکار اور حکومتی حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیم کے 5 جنگجو شامل ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -