پی ٹی آئی کے ایم پی اے ایک بار پھر گرڈ سٹیشن میں گھس گئے، زبردستی بجلی بحال کردی

پی ٹی آئی کے ایم پی اے ایک بار پھر گرڈ سٹیشن میں گھس گئے، زبردستی بجلی بحال ...
پی ٹی آئی کے ایم پی اے ایک بار پھر گرڈ سٹیشن میں گھس گئے، زبردستی بجلی بحال کردی
سورس:   Social Media

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی نے ایک بار پھر گرڈ سٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی بحال کردی۔

فضل الہٰی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوہاٹ روڈ گرڈ سٹیشن میں گھس گئے اور دیہہ بہادر قدیم اور دیہہ بہادر جدید اور دورہ روڈ کی بجلی زبردستی بحال کردی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی فضل الہٰی نے اخون آباد گرڈ سٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی بحال کردی تھی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ وہ اس مقدمے میں 21 جون تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -