حکومت نے ایک ارب ڈالر کی کیا چیز خریدنے کی منظوری دے دی؟ خوشخبری آگئی

حکومت نے ایک ارب ڈالر کی کیا چیز خریدنے کی منظوری دے دی؟ خوشخبری آگئی
حکومت نے ایک ارب ڈالر کی کیا چیز خریدنے کی منظوری دے دی؟ خوشخبری آگئی
سورس:   File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی (سی ای سی) نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ایک ارب ڈالر کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے سی ای سی اجلاس میں 70 لاکھ لوگوں کی ویکسین کیلئے ایک ارب ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس رقم سے چار اقسام کی ویکسین خریدی جائے گی جس میں چین کی کین سائنو، سائنو فارم اور سائنو ویک جب کہ امریکہ کی فائزر ویکسین شامل ہے۔

پہلے مرحلے میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ویکسین کی خریداری کیلئے 18 کروڑ ڈالر کی رقم جاری کی جائے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -