فائزر ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی؟ محکمہ صحت نے پالیسی جاری کردی

فائزر ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی؟ محکمہ صحت نے پالیسی جاری کردی
فائزر ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی؟ محکمہ صحت نے پالیسی جاری کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی فائزرویکسین صوبوں کو فراہم کرنا شروع کردی  گئی ہے۔

 مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق فائزر ویکسین ملک کے 15 شہروں میں صرف  کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔پاکستان کو اب تک فائزر ویکسین کی  1 لاکھ 6 ہزار ڈوز مل چکی ہيں۔ ان میں سے پنجاب کو 26 ہزار،سندھ کو 12ہزار، خیبرپختونخوا کو آٹھ ہزار جبکہ بلوچستان کو دو ہزار  فائزر ويکسين کی خوراکیں ملیں گی۔ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار ڈوزز دی جائيں گی۔فائزر ویکسین فل حال سرکاری ویکیسینشن سینٹر پر دستیاب ہوگی اور حکومت جلد مزيد ويکسین کی خريداری بھی کرے گی۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -