اداکارہ انوشے اشرف نے جنسی ہراساں کرنے والے کوسرِ عام بے نقاب کردیا

اداکارہ انوشے اشرف نے جنسی ہراساں کرنے والے کوسرِ عام بے نقاب کردیا
اداکارہ انوشے اشرف نے جنسی ہراساں کرنے والے کوسرِ عام بے نقاب کردیا
سورس:   Instagram/anousheyashraf

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں تاہم اب زیادہ سے زیادہ خواتین ایسی قبیح حرکت کرنے والے اوباشوں کو بے نقاب کر رہی ہیں۔ گزشتہ روز اداکارہ انوشے اشرف نے بھی ایسے ہی ہوس زادے کا اصل چہرہ دنیا کو دکھادیا جو اسے نازیبا پیغامات بھیج رہا تھا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق 38سالہ اداکارہ انوشے اشرف نے اس آدمی کے بھیجے کے پیغامات کے سکرین شاٹس کے علاوہ اس کی پروفائل کا سکرین شاٹ بھی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا تاکہ لوگ اس بدطینت کو پہچان سکیں اور لڑکیاں اس سے متنبہ رہیں۔

اس پوسٹ کے چند گھنٹے بعد انوشے اشرف نے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس لڑکی کو بھی کوئی سوشل میڈیا پر ہراساں کرے، اسے فوری طور پر اس شخص کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ یہ بہت ضروری ہے۔ اس طریقے سے ہم ان لڑکیوں کو ایسے لوگوں سے بچا سکتی ہیں جو کمزور ہوتی ہیں اور ایسے لوگوں کا آسان شکار بن جاتی ہیں۔ ایسے لوگوں کی شناخت دنیا کے سامنے لانا اب انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے اور ایسا کرتے ہوئے خواتین کو گھبرانا نہیں چاہیے۔“

مزید :

تفریح -