بلی کے دروازے کا پاس ورڈ لگا کر گھر میں داخل ہونے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

بلی کے دروازے کا پاس ورڈ لگا کر گھر میں داخل ہونے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا
بلی کے دروازے کا پاس ورڈ لگا کر گھر میں داخل ہونے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا
سورس:   youtube

  

سیﺅل(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا سے ایک بلی کے دروازے کا پاس ورڈ لگا کر گھر کے اندر داخل ہونے کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے کہ انٹرنیٹ پر طوفان برپا ہو گیا۔ ٹائمزنو نیوز (Times Now News)کے مطابق گھر کے مالک نے یہ سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں ایک آوارہ بلی کو گھر کے مرکزی دروازے کا پاس ورڈ لگا کر گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹی وی چینل ایس وی ایس سے بات کرتے ہوئے اس آدمی نے بتایا کہ چند ہفتے قبل میں نے دروازے کے باہر اس بلی کو بولتے ہوئے سنا اور اسے اندر لے آیا۔ میں نے اسے کھانے کو دیا، اسے نہلایا اور اس کی دیکھ بھال کی اور اگلے روز اسے واپس باہر چھوڑ دیا۔اس کے بعد بھی یہ بلی اکثر گھر کے دروازے کے باہر بیٹھی نظر آتی تھی اور ہم اسے کھانے کو دے دیا کرتے تھے۔ چند ہفتے قبل اس نے خود بخود ہمارے گھر کے دروازے کا پاس ورڈ لگا کر اندر داخل ہونا شروع کر دیا، جس پر ہم پریشان رہ گئے۔ 

آدمی نے بتایا کہ ”میں اور میری بیوی دونوں بلیوں سے بہت محبت کرتے تھے اور جب یہ بلی دن میں کئی کئی بار خود پاس ورڈ لگا کر گھر میں داخل ہونے لگی تو ہم نے اسے گود لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اب یہ بلی بھی ہماری فیملی کا حصہ بن چکی ہے اور ہم نے اسے ’دوی بم‘ کا نام دیا ہے۔ اب بھی یہ بلی خود ہی گھر سے باہر جاتی اور خود ہی پاس ورڈ لگا کر دروازہ کھولتی اور اندر آ جاتی ہے۔ ہمیں کبھی بھی اٹھ کر اس کے لیے دروازہ نہیں کھولنا پڑا۔“ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -