لڑکی نے بوائے فرینڈ کی بے وفائی پکڑ نے کے بعد ایسا انتقام لے لیا کہ دیکھ کر ہی مردوں کے اوسان خطا ہو جائیں

 لڑکی نے بوائے فرینڈ کی بے وفائی پکڑ نے کے بعد ایسا انتقام لے لیا کہ دیکھ کر ...
 لڑکی نے بوائے فرینڈ کی بے وفائی پکڑ نے کے بعد ایسا انتقام لے لیا کہ دیکھ کر ہی مردوں کے اوسان خطا ہو جائیں
سورس:   Facebook

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی پکڑ لی اور پھر اس سے ایسا انتقام لیا کہ دیکھ کر ہی مردوں کے اوسان خطا ہو جائیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 23سالہ لڑکی کا نام کیارا میک ہے جس نے اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی پکڑنے کے بعد اس کے ساتھ تعلق ختم کر لیا تاہم اس کے غصے کی آگ ابھی نہ بجھی تھی چنانچہ اس نے لڑکے کی گاڑی پر سپرے پینٹ سے ’دھوکے باز‘ لکھ دیا، اور پوری گاڑی خراب کر ڈالی۔

یہی نہیں، بلکہ کیارا نے کئی ہفتے تک لڑکے کے فون پر پیغامات کی بوچھاڑ کیے رکھی اور اس کا جینا محال کر دیا۔ بالآخر لڑکا تنگ آ کر پولیس کے پاس چلا گیا اور کیارا کے خلاف مقدمہ قائم کر دیا گیا۔ گزشتہ روز عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ کیارا قید کی سزا سے تو بچ گئی ہے تاہم جج نے اسے 15ماہ کمیونٹی کوریکشن آرڈر اور 1ہزار آسٹریلوی ڈالر(تقریباً1لاکھ 20ہزار روپے) جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -