جنگ عظیم دوئم میں لڑنے والے برطانوی فوجی کے بھوت کی تصویر بنانے کا حیران کن دعویٰ 

جنگ عظیم دوئم میں لڑنے والے برطانوی فوجی کے بھوت کی تصویر بنانے کا حیران کن ...
جنگ عظیم دوئم میں لڑنے والے برطانوی فوجی کے بھوت کی تصویر بنانے کا حیران کن دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں بھوت پکڑنے والے ایک گروپ نے جنگ عظیم دوئم میں لڑنے والے ایک برطانوی فوجی کے بھوت کی تصویر بنانے کا حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس گروپ کا نام ’میٹرکس پیرانارمل یوکے‘ (Matrix Paranormal UK)ہے جس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے دوسری جنگ عظیم دوئم میں برطانوی فوج کی ایک سائٹ پر ایک فوجی کے بھوت کی تصویر بنائی ہے۔ یہ سائٹ برطانوی علاقے ساﺅتھ یارک شائر میں ہے جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی فوج کی اینٹی ایئرکرافٹ گن نصب تھی۔
رپورٹ کے مطابق گروپ کی طرف سے جاری کی گئی اس تصویر میں ایک معدوم سا ہیولا دیکھا جا سکتا ہے، جس کے متعلق گروپ کا کہنا ہے کہ یہ دوسری جنگ عظیم میں لڑنے والے کسی فوجی کا بھوت ہے۔ اس گروپ کا دعویٰ ہے کہ اس جگہ پر کئی فوجیوں کے بھوت موجود ہیں تاہم مقامی لوگ اس گروپ کی رائے سے متفق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اکثراوقات اس جگہ پر جاتے رہتے ہیں اور کبھی کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا جس کی بنیاد پر اس جگہ کو آسیب زدہ کہا جا سکے۔