گزشتہ 2 سالوں میں ٹرین حادثات میں 166 افراد لقمہ اجل بنے، ڈاکٹر نوید الہٰی

گزشتہ 2 سالوں میں ٹرین حادثات میں 166 افراد لقمہ اجل بنے، ڈاکٹر نوید الہٰی
گزشتہ 2 سالوں میں ٹرین حادثات میں 166 افراد لقمہ اجل بنے، ڈاکٹر نوید الہٰی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ڈاکٹر نوید الہٰی  کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ٹرینوں کے حادثات میں 166 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل ڈسکلوزر پر ایک ویڈیو میں ڈاکٹر نوید الہٰی نے بتایا کہ 2015 سے اب تک ریل گاڑیوں کے 12 حادثات ہو چکے ہیں جن میں 250 افراد جاں بحق  ہوئے، جب کہ 2019 سے 2021 تک کے دو سالوں میں ٹرین حادثات میں 166 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 2019 میں 70 مسافر بوگیوں میں آگ لگنے سے لقمہ اجل بنے لیکن اس کی انکوائری کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ جس بھی حکومت میں حادثہ ہوتا ہے تو بیانات دیے جاتے ہیں اور ایک دوسرے پر الزام ڈالا جاتا ہے جو مسئلے کا حل نہیں ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -