اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندر،سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندر،سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندر،سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندر کی ٹیم نےپاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

لاہور قلندر کی ٹیم نے نے 144 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا،لاہور کی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے جو راشد خان کے تین چوکوں کی مدد سے باآسانی حاصؒ کرلیے گئے۔لاہور قلندر کے ٹم ڈیوڈ نے وننگ شاٹ کھیلی اور 15گیندوں پر 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ راشد خان نے پانچ گیندوں پر 15 رنز بنائے۔

لاہور قلندر کی جانب سے  اوپننگ بلے باز فخر زمان آٹھ رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔کپتان سہیل اختر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30گیندوں پر 40 رنز بنائے وہ لیگ سپنر فواد احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔نوجوان بلے باز محمد فیضان نو رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔محمد حفیظ 25گیندوں پر 29 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بین ڈنک 18 گیندوں پر 17 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بناسکی تھی۔فہیم اشرف 27 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ابتدائی اوورز سے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور اس کے کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے اور کوئی بڑی پارٹنر شپ قائم نہ ہوسکی۔  کولن منرو 11 رنز بناکر دوسرے اوور میں فولکنر کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے،روحیل نذیر آٹھ جبکہ کپتان شاداب خان سات رنز بنا کر فولکنر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔عثمان خواجہ 18رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔افتخار احمد 12 رنز بناکر احمد دانیال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ،حسین طلعت 14رنز بناکر راشد خان کا نشانہ بنے۔آصف علی سات رنز بناکر احمد دانیال کی گیند پر آؤٹ ہوئے،حسن علی 14رنز بناکر حارث رؤف کا نشانہ بنے۔فہیم اشرف 27 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی  کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندر کی ٹیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔لاہور قلندر کی ٹیم میں  فخر زمان ، بین ڈنک، سہیل اختر، محمد فیضان،  محمد حفیط ، ٹم ڈیوڈ ، جیمز فولکنر، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف  اور احمد دانیال شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کولن منرو،عثمان خواجہ، افتخار احمد، شاداب خان، حسین طلعت، روحیل نذٰر آصف علی، فہیم اشرف ، حسن علی ، محمد وسیم اور فواد احمد شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -