پولیو ورکرز کو دھمکیاں مہنگی پڑ گئیں، پولیس نےملزمان کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا

پولیو ورکرز کو دھمکیاں مہنگی پڑ گئیں، پولیس نےملزمان کے خلاف بڑا ایکشن لے ...
پولیو ورکرز کو دھمکیاں مہنگی پڑ گئیں، پولیس نےملزمان کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے پولیو ٹیم کو دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے  ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں ملزمان نے پولیو ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی نے فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نےملزمان تنویر اور سجاد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کے مطابق ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اور بدتمیزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کےحوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -