ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو سبق سکھانے کے لیے ٹریفک پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو سبق سکھانے کے لیے ٹریفک پولیس ...
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو سبق سکھانے کے لیے ٹریفک پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ٹریفک پولیس نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں  کا لائسنس معطل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

سی ٹی او لاہور سید منتظر مہدی کے مطابق  ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی معطل کیا جائے گا۔ ٹریفک کی خلاف ورزی پر کوئی بھی وائیلٹرز رعائت کا مستحق نہیں ہوگا کیونکہ ون وے آنے والا اپنے ساتھ دوسروں کی جان کے لیے بھی بڑا خطرہ ہوتا ہے،کسی کو بھی لائسنس ٹو کل نہیں دیا جاسکتا۔ اس حوالے سے پالیسی بنائی جا رہی ہے اور ایک یا ایک سے ذائد بار خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس کینسل کرنے کے لیے بھی ورکنگ پیپرز تیار کیے جا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -