کراچی نے انتہائی منفی اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی نے انتہائی منفی اعزاز اپنے نام کرلیا
کراچی نے انتہائی منفی اعزاز اپنے نام کرلیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )روشنیوں کے شہر کو  دنیا کے 10 ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اس  فہرست میں  کراچی سے اوپر اور کراچی سے نیچے موجود زیادہ تر شہر  افریقہ کے پسماندہ ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اکانسٹ انٹیلی جینس یونٹ نے دنیا کے قابل رہائش اور ناقابل رہائش شہروں کی فہرست شایع کی ہے۔اکانسٹ انٹیلی جینس یونٹ نے دنیا کے ایسے 140 شہروں کی فہرست شایع کی ہے جس میں ان کی درجہ بندی قابل رہائش اور ناقابل رہائش کے زمرے میں کی گئی ہے۔

اس انڈیکس میں شہروں کی درجہ بندی 5 کیٹیگریزپر محیط 30 عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس میں استحکام کو 25 فیصد، صحت عامہ کو 20 فیصد، ثقافت اور ماحولیات کو 25 فیصد، تعلیم کو10 فیصد اور انفرا سٹرکچر کو20 فیصد دیا گیا ہے۔کورونا کی وجہ سے یہ فہرست گزشتہ سال شائع  نہیں کی تھی تاہم 2018 اور 2019 میں قابل رہائش شہروں میں سر فہرست رہنے والا آسٹریا کا شہر ویانا کورونا کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنے کے باوجود فہرست میں بارہویں نمبر پر ہے۔ جب کہ حالہ انڈیکس میں نیوزی لینڈ کا شہر آک لینڈ قابل رہائش شہروں میں سرفہرست ہے۔ انڈیکس میں رہائش کے لیے ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں ملک کو ستر فیصد سے زائد کا ریونیو دینے والا شہر کراچی ٹاپ ٹین فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

رہائش کے لیے بدترین شہرو ں ی فہرست میں پہلے نمبر پر شام کا شہر دمشق، نائجیریا کا لاگوس دوسرے ، پیپوا نیو گنی کا پورٹ مورس بائے تیسرے، بنگلہ دیش کا ڈھاکہ چوتھے، الجیریا کا الجائر پانچویں، لیبیا کا طرابلس چھٹے، پاکستان کا کراچی ساتویں، زمبابوے کا ہرارے آٹھویں، کیمرون کا ڈوآلا نویں اور وینز ویلا کا کراکس دسویں نمبر پر ہے۔

مزید :

قومی -