گھوٹکی ٹرین حادثہ ، ذمہ دار وں کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا گیا

گھوٹکی ٹرین حادثہ ، ذمہ دار وں کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا گیا
گھوٹکی ٹرین حادثہ ، ذمہ دار وں کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گھوٹکی  ٹرین حادثے میں ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے  ریلوے حکام نے 9 افسران و ملازمین  کومعطل کردیا ہے۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی  ٹرین حادثے کے ذمہ دار اہل کاروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسرا ن میں محکمہ ریلوے لاہور اور سکھر کے 6 افسران شامل ہیں جب کہ کراچی کے ڈپٹی ڈی ایس شوکت شیخ ، مجیب الرحمان اور مسرور انور کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔معطل شدہ افسران  میں  محمد عمران ڈی ایم ای ٹو لاہور شامل ہیں جب کہ سکھر ریلوے کے غلام قادر لاکھو ، نہال خان ، عبدالعزیز اور میر پور ماتھیلو ریلوے کے قاضی شمس الدین اور کراچی ریلوے کے افسر ابتسام الحسن کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -