منشیات بحالی کے مرکز میں نوجوان مبینہ تشدد کے باعث جان کی بازی ہارگیا

منشیات بحالی کے مرکز میں نوجوان مبینہ تشدد کے باعث جان کی بازی ہارگیا
منشیات بحالی کے مرکز میں نوجوان مبینہ تشدد کے باعث جان کی بازی ہارگیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )منشیات سے نجات کے پرائیوٹ مرکز میں نوجوان مبینہ تشدد کے باعث جان کی بازی ہارگیا۔

نوجوان محمد حسیب کی ہلاکت پر ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کیا  اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر پولیس نے پانچ افراد کو نامزد کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقتول محمد حسیب کے بھائی محمد حسنین کا کہنا ہے کہ  حسیب کے جسم پر تشدد اور جلنے کے نشانات تھے، نوجوان کو بحالی مرکز کے ملازمین نے تشدد اور جلا کر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد پانچ  میں سے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، تفتیش جاری ہے۔ نوجوان کو نشہ کی لت میں مبتلا ہونے پر نجی بحالی مرکز میں داخل کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -